مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال میں شدیدطوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پرتگال کے مشہور تفریحی مقام جزیرے ماڈیرا میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 120افراد زخمی ہوئےہیں اور کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ امدادی اہلکاروں اور فوج کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور متاثریں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجا رہا ہے ۔
آپ کا تبصرہ